مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اورایم فل کلاسزمیں داخلے کیلئے گیٹ جنرل ٹیسٹ کاانعقادکیاگیا۔اتوارکے روزپی ٹی سی ایل کیمپس سوات یونیورسٹی میں ہونے والے اس ٹیسٹ میں مجموعی طورپر430طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کی نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانس سٹڈیزاینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹرڈاکٹرجعفرخان، ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹرعمرحیات، ڈائریکٹرایڈمیشن ڈاکٹرفضل ربی اورڈپٹی پرووسٹ سوات یونیورسٹی صغیراحمدنے کی جبکہ امتحانی ہالوں میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران نے بھی ڈیوٹی سرانجام دی۔اس سال سوات یونیورسٹی باٹنی میں پی ایچ ڈی کے کورسزآفرکررہی ہے جبکہ چارشعبہ جات جن میں باٹنی، کمپیوٹرسائنس، مائیکروبیالوجی اوربائیوٹیکنالوجی شامل ہیں، میں ایم فل کاپروگرام شروع کیاجارہاہے۔
1,742 total views, no views today
Comments



