مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) یوم دفاع وشہداء پاکستان کی موقع پر ٹیلنٹ ورلڈ سکول مٹہ میں خصوصی تقریب تقریب میں سکول کی بچوں سٹاف اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مہمان خصوصی تحصیل ناظم مٹہ تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر ٹیلنٹ ورلڈ پبلک سکول مٹہ میں ایک زبردست تقریب منعقد ہوا جس میں سکول کی بچوں سکول کی سٹاف اور دیگر لو گوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان تھے تقریب سے عبداللہ خان سکول پرنسپل اسماعیل خان چیرمین سیراج الحق اور دیگر نے خطاب کی اور 6ستمبر کی حوالے سے تقاریر کی انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو بھولنا نہیں چائیے کیونکہ جو قومیں اپنے شہیدوں کی قربانیاں بھول جاتے ہیں وہ قوم کھبی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اس موقع پر سکول کی بچوں نے بھی خوب اپنی فن کا مظاہرہ کیا اور تقریب میں حصہ لیا اس سے پہلے سکول کی بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں اپنے سکول سے مٹہ چوک تک ایک ریلی بھی نکالی اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کی نعرے لگایئے
1,696 total views, no views today



