مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)جب تک عوام پولیس کیساتھ تعاون نہیں کرتے تب تک پولیس کچھ بھی نہیں کرسکتے ایس ڈی پی او مٹہ اکبر خان شنواری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی پی او مٹہ اکبر خان شینواری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اسلئے یہ بھی عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اپنا ہدف حاصل نہیں کرسکتی۔ضلع سوات بھر میں گزشتہ ایک مہینے سے جاری ہر رات عوام کے گھروں پر پتھراو کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ یہ محض ایک افواہ ہے اور عوام نے خود اپنے دلوں میں خوف پیدا کیا ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ عوام بلا خوف کے اپنے گھروں میں رہے کیونکہ سوات پولیس رات کو بیدار رہتے ہیں اور اپنی فرایض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں ،البتہ اگر خدا نخواستہ ایسا کوئی واقع پیش ائے تو عوام بغیر کسی دباو کے پولیس کو اطلاع دیں اور انشاء اللہ پولیس دس منٹ میں حاضر ہوگی کیونکہ ان دنوں پولیس کی بھاری نفری مٹہ کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں اور وہ رات بھر ان علاقوں میں اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مٹہ سرکل میں دو ڈی ایس پیز اور ایک ایس پی تعینات ہیں جبکہ ایلٹ فورس کے ساتھ ساتھ سفید کپڑوں میں پولیس اہلکار رات بھر کے ڈیوٹی میں شر یک ہوتے ہیں۔ عوام کو پیغام کے طور پر بھی اکبر خان شنوااری کا کہنا تھا کہ عوام بلا ضرورت اپنے گھروں میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں کیونکہ اس فائرنگ سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس سے علاقے اورمحلے کے عوام میں خوف و حراس بھی پھیل جاتی ہے،بجائے اس کہ عوام بلا ضرورت ہوائی اور غیر قانونی فائرنگ کریں وہ ہر وقت پولیس کے ساتھ اپنا رابطہ رکھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کے صورت میں پولیس کو خبردار رکھے۔اس موقع پر آرکوٹ چوکی کے انچارج عثمان خان بھی موجود تھے۔
1,106 total views, no views today



