مٹہ ( رحیم خان )تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل مٹہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور تمام کونسل ملکر علاقے میں ایک فعال کردار اداکرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحصیل کونسل مٹہ عوام کی جائز مشکلات کو کم کرنے اور ختم کرنے کیلئے پہلی کی طرح اپنا کردار ادا کرینگے اور کونسل کی تمام ممبران عوام کی خادم بن کر عوام کو انکی جائز حقوق انکی دہلیز پر دینے کیلئے کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر محمد حکیم کے زیرصدارت منعقد ہونے والے کونسل کی ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحصیل کونسل مٹہ کے تمام ممبران عوام کی تواقعات پر پہلے کی طرح پوری اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ مٹہ کا ٹھیکہ اس سال کافی اضافے کیساتھ نیلام کردی گئی ہے اور مجموعی طور پر یہ ٹھیکہ 81لاکھ 82ہزار 500روپے پر دیا گیا ہے جو سال 2017/18کی مقابلے میں 14لاکھ 82ہزار 500روپے زیادہ پر نیلام ہوا انہوں نے کہا کہ اس رقم میں دوماہ تک محکمانہ پیسے وصول کرنا بھی شامل ہے اور ٹھیکہ دس ماہ کا ہے انہوں نے مٹہ میں سستا بازار شروع کرنے پر بھی بات چیت کی اجلاس سے ٹی ایم او یاسرمحمد سپیکر محمد حکیم اور دیگر نے بھی خطاب کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کسان کونسلر فضل ربی نے مٹہ کی جنگلوں میں گھریلوی استعمال کیلئے لکڑیوں پر اور گھروں کیلئے تیار دروازوں اورکھڑکیوں پر لگائے گئے پابندی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل ممبر جاوید علی خان نے ایوان میں پچھلے تین سال سے کونسل کے ممبروں کے سیونگ فنڈز کی بارے میں سوال کیا جبکہ تحصیل کونسل کی سپورٹس فنڈز اور سپورٹس کی سامان کی تقسیم کی بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کیلئے سوال کیا اور پوچھا کہ سپورٹس سامان کہاں پر لوگوں کو دیا گیا ہے انہوں نے کونسل کے تمام ممبران اور ذمہ دار وں کو وقت کی پابندی کو بھی یقینی بنانے کیلئے اور کونسل کی کاروائی وقت پر شروع کرنے کیلئے بات کی جس پر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کی تمام سامان کی فنڈز تحصیل یوتھ کونسلر کی فنڈز تھا اور جہاں پر انہوں نے سپورٹس سامان دیا ہے وہ ریکارڈ ٹی ایم اے کے پاس ہوگی انہوں نے کہا کہ ہر کونسلر کے اپنے اپنے فنڈز ہوتے ہیں اوروہ اپنے فنڈز کو خرچ کرنے میں بھی بااختیار ہوتے ہیں کہ وہ اپنے فنڈز کہا ں پر خرچ کرتے ہیں سیونگ فنڈز کی بارے میں تحصیل ناظم نے موقع پر ہدایات جاری کی کہ تمام کونسلروں سے سیونگ فنڈز لگانے کیلئے ترقیاتی سکیمیں لیا جائے ادھر کونسل میں یہ بھی معلوم ہوا کہ مٹہ کونسل کے تحصیل یوتھ ممبر پچھلے دوسال سے بیرون ملک مقیم ہیں جب اس بارے میں ایوان کے سپیکر سے قانونی تقاضے پورے کرنے کی بارے میں میڈیا نے پوچھ لیا تو انہوں نے کسی بھی کاروائی کرنے سے ذاتی طور پر لاعلمی ظاہر کی دریں اثناء تحصیل کونسل مٹہ کا اجلاس جو ایجنڈا میں دس بجے کو شروع کرنے لکھا گیا تھا دوگھنٹے تاخیر یعنی بارہ بجے شروع کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے تحصیل کونسل مٹہ جو مٹہ تحصیل کی لاکھوں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں سپیکر محمد حکیم کے نشاندہی کی باوجود کسی بھی ممبر نے اس وقت مٹہ تحصیل میں خوف وہراس کی حالات پر بحث کرنا گوارہ نہیں کی اور کسی نے بھی مٹہ تحصیل کے موجودہ گھروں کو پتھر پھینکنے اور ہوائی فائرنگ سے پیدا ہونے والے خوف وہراس کی صورتحال پر بحث نہیں کی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے بیمار ہونے کیساتھ دیگراپوزیشن ممبران نے بھی شرکت نہیں جبکہ ایوان نے جنرل بس سٹینڈ مٹہ کی ٹھیکہ کی بارے میں منظوری کی قرارداد متفقہ طور پر بھی منظور کی
1,318 total views, 2 views today