سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف ضمنی الیکشن کے حلقہ پی کے 3 اور 7 کا فیصلہ تاحال نہیں کرسکی ہے، جبکہ کل یعنی 13 ستمبر اخری روز ہوگا، جس کے بعد کاغذات کی واپسی ناممکن ہوگی، اس حوالے سے اج رات بارہ بجے تک دونوں ضمنی الیکشن میں امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا، واضح رہے کہ پی کے 3 پر محمود زیب اور ساجد خان میں سے کسی ایک اور پی کے 7 میں حاجی فضل مولا، محمد رحمان اور سعید خان میں سے کسی ایک امیدوار کوٹکٹ مل سکتا ہے، جبکہ باقی امیدواران اپنے کاغذات واپس لے لیں گے، تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق تاحال کسی امیدوار کے حوالے میٹنگ نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی نام فائنل ہو سکا ہے، ذرائع کے مطابق اج رات بارہ بجے تک کسی ایک امیدوار کا نام فائنل کرکے اعلان کردیا جائیگا
1,406 total views, 2 views today