سوات،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے عہدیداران نے دھرنا میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک انصاف کے حلقہ پی کے اکیاسی کے صدور کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہو ا، جس کی صدارت صدر میاں جاوید حسین نے کی،
اس موقع پر صدر سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے تمام ورکرز اور عہدیدار اسلام اباد جانے کیلئے بے تاب ہیں۔لیکن ابھی تک کسی بھی علاقہ کے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کارکنوں کو لے جانے کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے ، جس پر کارکن کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ کے کارکن اور عہدیداران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اج ہفتہ کے رو ز صبح اٹھ بجے بائی پاس سے اسلام اباد کیلئے روانہ ہونگے،اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد ائینی ہے اورکارکنوں کو اسلام اباد لے جانے کیلئے ہر قسم کی تعاون ہم کرینگے، اس موقع پر کارکنوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ عمران خان کا ساتھ مرتے دم تک نہیں چھوڑیں گے، اور اس جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
406 total views, no views today


