خیبر پختونخوا کے وزیر سیاحت، ثقافت و کھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ بحرین تا کالام روڈ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سڑک کی کی تکمیل سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔وزیر سیاحت ثقافت وکھیل عاطف خان کی زیر صدارت محکمے کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سے زیر التواء بحرین ٹو کالام روڈ زیر بحث جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس روڈ پر ہنگامی توجہ دی جائے گی۔ عاطف خان نے کہا کہ تمام شعبوں میں ٹیلنٹ پروگرام کا آغاز کریں گے جبکہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا۔
1,576 total views, no views today
Comments



