سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں موسم کی بروقت پیش گوئی اور سیلاب کے نقصانات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصاحب سوات،اسٹنٹ کمشنر بابوزی / ڈی ڈی ایم او سوات،ڈی ایچ او سوات اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرسوات نے شرکت کی۔ ڈی سی سوات نے تمام آفسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ سٹیشن پر موجود رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر کے علاوہ محکمہ موسمیات کے تعاون سے موسم اور بارشوں کی پیشگوئی سے آگاہی کیلئے تمام سائنسی طور طریقے اختیار کریں تاکہ عوام کا کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہو سکے۔
1,636 total views, no views today
Comments



