مٹہ(رحیم خان سے) مٹہ میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد قتل مٹہذرائع کے مطابق ناجائز تعلقات کے شبہ پر دونوں کو زہر دیا گیا۔ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔۔ مٹہ۔ جبکہ ابتدائی رپورٹ میں لواحقين نے اس کو خودکشی قرار دی تھے۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے گاوں سین پوڑہ ، کورے میں مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں دو افراد کو زہر دیکر قتل کردیا گیا، کومیل خان اور ایک خاتون کے قتل میں مبینہ ملوث سات افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات تھے اس وجہ سے دونوں کو زہر دیکر قتل کیا گیا ہے۔
1,772 total views, 2 views today
Comments