سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان دبئی یسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، پرورش ہوم سے فارغ ہونے والے مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ، پرورش ہوم کی عمارت کی تعمیر میں بھی بھر پور کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں پرورش کمپلیکس محمود آباد گلی باغ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلامی سکالر مولانا منظور الحق حقانی ، پرورش ہوم کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ ، اختر علی خان ، اور محبوب علی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں تحصیل ناظم اکرام خان ، پی ٹی آ ئی کے رہنما انجینئر عمر فاروق ، سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کے افیسر عابد اللہ ، اقبال حسین بالے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین اور عمائدین بھی موجود تھے ، شرکاء نے نے پرورش گلی باغ کمپلیکس کے لئے خریدی گئی پانچ کنال آراضی میں گرلز سکول ، بوائز سکول ، پلے گراؤنڈ ، مسجد، ہاسٹلز اور دیگر ضروریات کے لئے تعمیراتی کام میں بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پرورش ہوم کو بہتر تعلمی درسگاہ چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
1,382 total views, 2 views today