خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر) یونیورسٹی اف سوات کے بیچلرز کے سالانہ امتحانات کے نتائج 25ستمبر کو متوقع ہے،ناظم امتحاناتماضی کے روایات کو بر قراررکھتے ہوئے یونیورسٹی ہذا نے 2018میں بھی سب سے پہلے نتائج پیش کرنے میں اول رہییونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات محمد ریاض خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یونیورسٹی ہذا نے بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 25 ستمبر2018 کو بروز منگل متوقع ہے،بیچلر کے امتحانات بر وقت اورپرامن ماحول لئے گئے تھے یاد رہے کہ یونیورسٹی اف سوات صاف اور شفاف امتحانات وبر وقت نتائج کے انعقاد میں تمام یونیورسٹیوں میں سر فہرست رہی،طلباء وطالبات اپنا نتیجہ ماضی کے طرح بزریعہ ایس ایم ایس بھی معلوم کرسکتے ہیں یامزید معلومات کیلئے یونیورسٹی ہذا کے ویب سائٹ کا ویزیٹ کریں۔
1,440 total views, no views today



