سوات(وقار احمد سواتی سے )محکمہ تعلیم نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کی رولز کی خلاف ورزی کردی، بھرتیوں پر پابندی کے باوجود انٹرویو کے تاریخوں کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سوات 29ستمبر ، 1 اور 6 اکتوبر کو سکولوں میں مختلف پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے امیدواروں سے انٹرویو لے رہے ہیں، جس کیلئے محکمہ تعلیم کے دفاتر کے دیواروں پر پوسٹرز بھی لگادیئے گئے ہیں، اس میں اے ٹی، ٹی ٹی ، ڈی ایم ، پی ای ٹی، قاریہ ، بی ایس ٹی، اور سی ٹی شامل ہیں، پوسٹرز ڈی ای او زنانہ کی جانب سے لگا یا گیا ہے، انہوں نے انٹرویو کیلئے بلائے گئے تمام امیدواروں سے شناختی کارڈ، یو سی سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد،اوریجنل ساتھ لانے کیلئے بھی کہا گیا ہے، دوسری طرف الیکشن کمیشن اف پاکستان کے رولز کے مطابق جن اضلاع میں الیکشن ہورہے ہوں ان میں ہر قسم کی بھرتیوں، تبادلوں پر پابندی ہوتی ہے، ضلعی الیکشن کمیشنر سوات کے مطابق ضلع سوات میں تمام محکموں میں بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد ہے، اس وجہ سے محکمہ تعلیم بھرتیاں نہیں کرسکتی ہیں، جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن اف پاکستان کے ضلعی افیسر نے ڈی پی او سوات کے گئے تمام تبادلوں کو کینسل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جب ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو ہوجائیں پھر تبادلے کئے جائیں
1,640 total views, no views today



