سوات،سوات کے مشہور گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں پاک آرمی کی تعاؤن سے تین روزہ صنعتی میلے کا افتتاح ہوگیا،اس موقع پر رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں اپریشنل کمانڈر میجرجنرل جاویدبخاری نے میلے کا باقاعدہ افتتا ح کیا،تین روزہ میلے میں سوا ت
میں مقامی سطح پر بنائی گئیں شالوں،کپڑوں اوردیگراشیاء سمیت شہد،کراکری،مٹھائیوں ،کتابوں،ہاتھ سے بنائے گئے فن پاروں وغیرہ کے سٹال لگائے گئے ہیں جہاں سے لوگوں کو ارزاں نرخوں پراشیاء فراہم کی جاتی ہیں،اس موقع پر پی آر اوملاکنڈڈویژن عقیل ملک نے صنعتی میلے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس میلے کا مقصد ملکی اورعالمی سطح پر سوات کی مقامی صنعتو ں کو فروغ دینا ہے جبکہ ساتھ ساتھ اس طرح کی ایونٹس میں سیاحوں کی کثیرتعدادبھی آتی ہے جس سے سیاحت اورمعیشت کے شعبوں پرمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اورسیاحوں کے علاوہ سمال انڈسٹریزکو بھی یہاں آنے کی دعوت دی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام تین روزتک جاری رہے گا جس میں مقامی اورغیر مقامی لوگ فیملی سمیت شرکت کرکے لطف اندوزہوسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بچوں کی دلچسپی کیلئے بھی اس میلے میں پروگرام رکھے ہیں ،گراسی گراؤنڈ پرجاری تین روزہ صنعتی میلے کی افتتاحی تقریب میں میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں نامورفنکاروں نے ملی نغمے اورگیت پیش کئے،میلے کے انعقادمیں ہینڈاکمپنی سمیت سوات سرینہ بھی تعاؤن کررہے ہیں جس کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول حکام،ملک بھرکے چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں اورسوسائٹی کے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
444 total views, no views today


