مینگورہ،ہائیڈرویونین کے زیراہتمام واپڈامحنت کشوں میں سیفٹی سے متعلق شعوراجاگرکرنے اورپیسکومیں بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے کے سلسلے میں ایک روزہ سمینار منعقدہوا جس میں ایس ڈی او کے علاوہ زونل چیئرمین عمرعلی ،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ،ڈویژنل سیکرٹری بخت محمدخان اورسب ڈویژن کے عہدیداروں کے
علاوہ تمام ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صحت ،جان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس لئے ،کوئی بھی عملی یاہنگامی صورتحال کبھی بھی کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جوازنہیں بن سکتی ،اس لئے ٹی اینڈپی کے استعمال پر زوردیاگیا اورکام سے پہلے جاب بریفنگ اورکام سے متعلق ساز گار ماحول کے حوالے سے تفصیلاََ بتایا گیااس موقع پرتمام ٹیکنیکل سٹا ف سے ٹی اینڈ پی پریڈکروایا گیا ،سمینار کے دوران سٹاف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ ٹی اینڈ پی غیر معیاری ہے لہٰذہ اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں اس موقع پر زونل چیئرمین نے کہاکہ کام کیلئے معیاری ٹی اینڈ پی فراہم کرنے کیلئے صوبائی یونین سے رابطہ کیا جائے گا ،سیفٹی کیلئے مٹہ سب ڈویژن کی یونین کی کوششوں سراہااورکہاکہ دیگرسب ڈویژنوں کو بھی اس طرح کے سمینار منعقدکرانے چاہئے ۔
455 total views, no views today


