مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)امسال 2018کی پچھلے اٹھ ماہ میں 346افراد نے خود کشیاں کردی ہے ضلع سوات سرفہرست 222افراد نے اٹھ ماہ میں اپنی زندگیوں کی خاتمہ کردیا مٹہ سرکل میں یہ تعداد 30سے زیادہ ہے تفصیلات کی مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں سال 2018کی پچھلے اٹھ ماہ میں مجموعی طور پر 346افراد نے خودکشیاں کی ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور لڑکیوں کی ہیں جبکہ زیادہ تر واقعات میں گھریلوی ناچاقی اور زہر یلی دوا کھانے کو ذریعہ بناکر پولیس میں رپورٹ درج کی گئی ہیں موصول معلومات کی مطابق ان عداد وشمار میں پوری ڈویژن میں ضلع سوات 222افراد کیساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ضلع بونیر میں 73ضلع شاہ نگلہ میں 26ضلع اپر دیر میں 1ضلع لوئر دیر میں 15اور چترال میں 9شامل ہیں یاد رہے ان عداد وشمار میں مٹہ سر کل میں ان فراد کی تعداد 30سے زیادہ بتائی جاتی ہیں یادرہے کہ یہ وہ عددوشمار ہیں جن کی رپورٹیں پولیس تھانوں یا چوکیوں میں درج کی گئی ہے جبکہ اس عددوشمار میں وہ واقعات شامل نہیں جو رپورٹ درج کرنے اور ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کی چکروں لگانے کی بجائے اپس میں بات چیت کرکے لاشوں کو دفن کی گئی ہیں ادھر ان واقعات میں زیادہ تر لڑکیا ں اور خواتین شامل ہیں جبکہ زیادہ تر واقعات میں زہریلی دوا کھانے اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشیوں کی پولیس کو رپورٹ درج کی گئی ہے
1,498 total views, no views today



