سوات(ساجد خان سے )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ساتال میں افتتاحی تقریب سے خطاب نہ کرسکیں، خراب موسم کی وجہ سے وہ وپس جانے پر مجبور ہوگئے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان 1 بجے کے قریب ساتال پہنچے ، جہاں پر وہ سیدھا افتتاح کرنے کی جگہ ائے ، انہوں نے افتتاح کیا اس کے بعد منتظمین پاور سٹیشن نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی اور سٹیشن کا دورہ کرایا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کی ، اس دوران موسم خراب ہونے کی وجہ سے وہ جلدی واپس روانہ ہوگئے ، اور جہاں پر لوگوں سے خطاب کرنا تھا اس جگہ وہ نہ جاسکے، جس سے ورکروں کو پریشانی ہوئی۔
940 total views, no views today
Comments



