کبل(تحصیل رپورٹر) سابق امیدوار حلقہ پی کے 83سید فضل اکبر نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت ضمنی الیکشن حلقہ پی کے 7میں پی ٹی آئی نامزد امیدوار حاجی فضل مولا خان کے حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فضل اکبر نے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں جو ملک وقوم کو بہرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں خیبر پختونخواہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کردیا ہے سوات موٹر وے ،بلین ٹریز اور دیگر ان گنت منصوبے علاقے کے ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے7کے ضمنی الیکشن میں وہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حاجی فضل مولا خان کو مکمل طور پر سپورٹ کرینگے اور پورے حلقہ کے سطح پر درجنوں خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ 14اکتوبر کو بیٹ کے حق میں ووٹ استعمال کرکے حاجی فضل مولا کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے حاجی فضل مولا کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کے لئے بھی حکمت عملی وضع کردی ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
1,373 total views, no views today



