انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25 روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی۔ دوسری جانب کاروباری دن کے آغاز میں اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔100 انڈیکس میں 425 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 38 ہزار 3 سو کی سطح عبور کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں معاشی بحران کے خدشے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی پر قابو پانے اور برآمدات میں اضافے کے لئے شرح سود میں اضافہ کرنے اور روپے کی قدر میں مزید کمی کی تجویز دی تھے
1,178 total views, no views today



