سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)منشیات فروشی کے خلاف سوات پولیس کا بڑا اقدام ، 20سے زائد مشہور منشیات فروشوں کے گھروں پر پولیس نے پہرا بیٹھا دیا ، سوات سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشہور اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر پولیس کا پہرہ بیٹھا دیا ہے جبکہ نامی گرامی منشیات فروش زیر زمین چلے گئے اور انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے بتایا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا ہے اور جو بدنام زمانہ منشیات فروش ہے ان کے گھروں اور آڈوں پر پولیس کا پہرہ بیٹھا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات بھر سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور انکو خصوصی ٹاسک حوالے کردیئے ہیں ۔
944 total views, 2 views today