سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سیدو شریف گروپ ہاسپٹلز کے کیجولٹی وارڈ میں جعلی ڈاکٹر مریضوں کو جعلی ادویات لکھنے لگا ہے، جعلی ڈاکٹر ایمرجنسی میں انے والے مریضوں کو ایک ہی کمپنی کے میڈیسن لکھتے رہے جب اس حوالے سے ڈیڈک چیرمین کو اگاہ کیا گیا تو انہوں نے ایمرجنسی وارڈ پر چھاپہ مارا تاہم ایمرجنسی وارڈ میں ایک جاسوس نے پہلے سے ہی جعلی ڈاکٹر لیاقت کو اگاہ کیا جو موقع سے فرار ہوگیا، جس کے بعد ایم پی اے فضل حکیم نے ایم ایس، ڈی ایم ایس کو طلب کرکے تحقیقات فوری طور پر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، واضح رہے کہ ہر روز ایک نہ ایک حادثہ اس ایمرجنسی وارڈ مین رونما ہوتا ہے اور پھر ایف ائی ارز معصوم بیمار لوگوں پر کٹتے ہیں جبکہ دوسری طرف نااہل انتظامیہ جعلی ڈاکٹر سے بھی بے خبر ہوتی ہے
876 total views, 2 views today