سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )محکمہ جنگلات نے کالام جنگل میںخلاف ضابطہ بھرتیاں کردی ، ذرائع کے مطابق ڈسٹرک فارسٹ افیسر سوات نے کالام اتروڑ رینج میں بھرتیاں کیں ہیں، ان بھرتیوں کے حوالے سے کسی بھی اخبار میں اشتہار شائع نہیں کیا گیا ہے،کالام اتروڑ رینج میں مختلف اسامیاں جن میں فارسٹ گارڈ ، فارسٹر، کلاس فورخالی تھے، جن پر راتوں رات بھرتیاں کی گئی ہیں، جس کےخلاف علاقہ میں غصہ کی فضائ پائی جارہی ہے، اہلیان علاقہ نے سیکرٹری جنگلات اور ایم پی اے میاں شرافت علی سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے، دوسری طرف بھرتیوں کے باوجود کالام اتروڑ میں مختلف مقامات پر دیار کی قیمتی درختوں کی کٹائی بدستور جاری ہے
1,929 total views, 2 views today
Comments