سوات(خورشید علی )صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان اور ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام اس شخص کو کامیاب بنائیں جو حکومت کا حصہ ہوں اور سوات اور اپنے علاقہ کے بہتری کیلئے کام کرے،انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے انصاف کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے اور ضمنی الیکشن میں بھی وہ انصاف کے نمائندوں کو کامیاب کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محب اللہ خان اور فضل حکیم خان نے کہا کہ کل ہونے والے پی کے 3 اور 7 کے الیکشن میں عوام پی ٹی ائی کے امیدواروں کو بھر پور ووٹ دیکر بھاری منڈیٹ سے کامیاب کرےگی، دونوں رہنماوں کا کہنا ہے کہ حلقہ پی کے 3 میں ساجد خان اور حلقہ پی کے 7 میں حاجی فضل مولا کو ووٹ دیا جائے اور بیٹ پر مہر ثبت کی جائے
ایم پی اے فضل حکیم کے جانب سے اہم پیغام
ایم پی اے فضل حکیم کے جانب سے پی کے 7 اور 3 کے عوام کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے اہم پیغام
Posted by SwatNews.com on Saturday, October 13, 2018
1,640 total views, no views today



