سوات(وقار خان سواتی )سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی اج اخری رات ہے، کل صبح سے پولنگ کا اغاز ہوگا، پولنگ سٹیشنوں کے سامنے اپوزیشن پارٹیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ لگنا شروع ہوگئے ہیں، جو رات گئے تک اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے، ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 7 اور 3 میں 90 سے زائد پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن کے سامنے اپوزیشن اتحاد کے کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے اپنے کیمپ کو سجا رہے ہیں ، پارٹی جھنڈوں اور پوسٹرز اور سٹیکرز کے ذریعے اپنے اپنے کیمپوں کو دلہن کی طرح سجانے میں مصروف ہیں ، سب سے زیادہ گہما گہمی کبل ، شاہ ڈھیری ، خوازہ خیلہ ، چارلیار، اور گلی باغ میں دیکھنے کو مل رہاہے جس میں تحریک انصاف کے جھنڈوں کی بھر مار ہے، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے کیمپوں میں مختلف پارٹیوں کے جھنڈے نظر ارہے ہیں، ان کیمپوں کا رخ پارٹی کارکن اور عوام مشترکہ طور پر ان کیمپوں کا رخ کررہے ہیں
1,715 total views, 2 views today