سوات،وزیراعظم کے مشیراورپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئرنائب صدرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک سمیت پی ٹی آئی کے تمام وزراء وممبران اسمبلی اسلام آباد میں ناچ گانوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری
جانب صوبہ خیبرپختونخواکے عوام مسائل کی چکیوں میں پس رہے ہیں،عمران خان کی ہٹ دھرمی اورپی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کردیا ،قادری اورعمران خان بیرون ممالک کے چندوں کو سیلاب متاثرین کی بجائے ڈانس اوربے جادھرنوں پر خر چ کرکے مستحقین کااستحصال کررہے ہیں،ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک بڑے اجتماع اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی اوردیگر سیاسی پارٹیوں سے متعددافرادنے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جبکہ اجتماع سے ن لیگ کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آج کے جلسے اورریلی کے بعدعمرا ن خان کو صوبے میں اقتدار کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ اجتماع میں لوگوں کی جوق درجوق شرکت ایک طرح سے پی ٹی آئی اورعمران پر عدم اعتماد کا اظہار ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور قادری پاکستان دشمنی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،ان کے دھرنے نواز شریف کے خلاف نہیں پاکستان کی ترقی سلامتی اور پاکستان کے 18کروڑ عوام کے خلاف ہیں ،جو پاکستان کو ترقی کے سفر سے دور رکھنے ،ملک سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے خاتمے کیلئے ہیں،کنٹینر میں بیٹھ کر عمران خان خیبر پختونخوا حکومت کے بارے میں جو دعوے کر رہے ہیں وہ سراسر جھوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے خیبر پختونخوا میں ایک ایسی دکان دکھا ئیں جہاں گھی40روپے اور آٹا 10روپے کلو فروخت ہوتا ہو ،عمران خان مجھے کے پی کے میں ایک ایسا ہسپتال دکھا دیں جہاں مفت. علاج ہوتا ہو ،عمران خان مجھے ایک ایسا سکول دکھا ئیں جہاں مفت تعلیم دی جاتی ہو جہاں یکساں نظام تعلیم رائج ہو ،عمران خان ایک ایسا دفتر دکھا دیں جہاں رشوت کے بغیرکام ہوتے ہوں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسی گروؤنڈ میں 350ڈیموں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا ،مگر افسوس ڈیم بنانا تو دور کی بات انہوں نے 350کنویں بھی نہیں کھودے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں سیلابوں میں گھری قوم کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں کھڑے ہونے کی بجائے اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سے ڈانس کروائے جاتے ہوں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کی آڑ میں خدا کیلئے عوام کو گمراہ نہ کریں ،اور کے پی کے میں کوئی عملی کام کرکے دکھائیں اور پختون عوام پر رحم کریں ،انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں ان کے قول اور فعل میں اس قدر تضاد ہے کہ ایک جانب تووہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب وہ جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن قادری کے ساتھ ا.تحاد کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے جس نے ہر مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی قوم کا ساتھ دیا ۔سیلاب ہوں قدرتی آفات ہوں یا دہشت گرد.ی کے خلاف جنگ ہو سواتی عوام سے بہتر فوج کے کردار کو .کون جانتا ہے ،انہوں نے کہا کہ فوج ہر محاز پر قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہے ،یہ پاکستان کے 18کروڑ عوم کی فوج ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور قادری بیرون ممالک سے چندوں میں ملنے والی رقم دھرنوں ڈانس پارٹیوں اور پاکستان کی اقتصادی تباہی پر صرف کرنے کی بجائے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیر پر صرف کریں ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختو.نخوا کے ایک چھوٹے سے قصبے کے عوام نے عمران خان کا چیلنچ قبول کرکے ان کے دھرنے سے بڑی ریلی اور جلسے کا انعقاد کرکے عمران. خان پر عدم اعتماد کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے سے دس گنا زیادہ لوگوں نے آج یک زبان ہو کر گو عمران گو کے نعرے لگائے اب اخلاقی طور پر عمران خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت سے مستعفی ہو جانا چایئے آج کی اس ریلی اور جلسے کے بعد عمران خان کی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا .انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک دشمنوں قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،ان کی پاکستان دشمنی کا ثبوت ہے کہ انہوں نے 34ارب ڈالر کی چائینہ کی انوسٹمنٹ رکوائی ،وہ ڈالر کی قیمت سو روپے سے کم لانے کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں اور اس ملک سے لوڈ شیڈنگ کی تاریکیوں کے خاتمے کے خلاف ہیں ،وہ اس ملک کے زر مبادلہ کے زخائر 14ارب روپے سے کم کرنے کے لیئے دھرنے دے رہے ہیں انہیں پاکستان کی ترقی سے دشمنی ہے ۔
329 total views, 1 views today