سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلع سوات میں موسم سرما کااغاز ہو گیا ہے، ضلع بھر میں گزشتہ رات سے ہی موسم ابر الود ہے، کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش نے میدانی علاقوں میں موسم کو سردکردیا، اسی طرح سوات کے سیاحتی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری بھی ہوئی، کالام کے پہاڑوں، گبرال ، مٹلتان، مہوڈنڈ میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ،جس کے بعد وہاں پر موسم سرد ہوگیا ، کالام کے بالائی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرنا شروع ہو گئے ہیں
1,794 total views, no views today
Comments



