سوات(خورشید علی )پاکستان اور سوات کے نام ایک اور اعزاز،سوات کے مَدرَسَہ رَحیِمیَہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر محمد حسن نے سعودی عرب میں عالم اسلام مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔۔ اس مقابلے میں 84 ممالک کے قران مجید کے حافظین نے شرکت کی۔محمد حسین نے سب سے پہلی سوات میں قرات مقابلوں میں پہلی پھر صوبے اور پھر پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، جس کے بعد وہ عالمی اسلام کے 84 ممالک کے درمیان ہونے والے قرات مقابلوں کیلئے سعودی عرب گئے جہاں پر مسجد نبوی صل اللہ علیہ وسلم میں مقابلےہوئے ، ان مقابلوں میں سوات سے تعلق رکھنے والےعمر محمد حسن نے 100 نمبرز میں سے 85 نمبرلئے اور مقابلے جیت لئے ، عمر محمد حسن گزشتہ روز سوات ائے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ارہا تھا لیکن محنت اور قران پاک سے محبت اساتذہ اور والدین کے دعاوں سے میں نے مقابلہ جیت لیا، انہوں نے کہا کہ مقابلے جیتنے کے بعد مجھ سے خانہ کعبہ کے امام شیخ عبدالرحمان السدیس نے بھی خصوصی ملاقات کی۔
4,831 total views, no views today



