سوات، پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سیایشن سوات کی تقریب حلف برداری خپل کور ماڈل فاؤنڈیشن میں منعقد ہوئی ، جسمیں مہمان خصوصی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے پی کے کے صدر سلیم خان تھے ، اسکے علاوہ کنٹرولر اگزامینیشن
سوات بورڈ کے سید شہاب الدین اور عمر حسین بھی شریک تھے ، تقریب میں مہمان خصوصی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے پی کے کے صدر سلیم خان نے پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسو سی ایشن کے سنٹرل کیبنٹ ، ایگزیکٹیو کونسل اور ٹحصیل کابینہ کے ممبران سے حلف لے لیااور عہدیداروں نے عہد کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے فلاح و بہبود کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم خان پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے پی کے کے صدر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کے صحیح تربیت کریں تاکہ وہ بڑے ہوکر اس ملک کانام روشن کریں ، انہوں نے مذید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم سوات بورڈ میں مذید بہتری لائے تاکہ طلبا و طالبات کو داخلے ، رزلٹ اور دیگر معاملات میں اسانی پیدا ہو ،انہوں کہا کہ تعلیم ایک ایسی روشنی ہے جوپوری دنیا کی ضرورت ہے تقریب سے خطا کرتے ہوئے کنٹرولر اگزامینیشن سوات بورڈ سید شہاب الدین نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ کے اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ائندہ بھی پرائیویٹ سکول منیجمنٹ طلبا ء کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے کوشیشیں جاری رکھیں گے ، انشاء اللہ پرائیویٹ سکولز منجمنٹ کے مدد سے سوات کو تعلیم کا گڑ ھ بنائیں گے ، تاکہ ملک کے دیگر حصوں سے طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرنے کے لئے سوات کا رخ کریں ، تقریب کے اخر میں عہدیداروں کو شیلڈ اور دیگر انعامات بھی دئیے گئے ۔
338 total views, no views today


