سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فضل ربی خان نے کہاہے کہ نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ امت مسلمہ کی دعائیں ڈاکٹر عافیہ کیساتھ ہیں پی ٹی آئی حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں کو وفاکرتے ہوئے قوم کی معصوم وبے گناہ بیٹی ڈاکٹرعافیہ کوجلد ازجلد وطن واپس لیکرآئے۔ صدر، وزیراعظم اورارکان اسمبلی وسنیٹ اپنافرض اداکریں اورہمت وجرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے بات چیت کرکے عافیہ کی رہائی میں درپیش رکاوٹیں دورکی جائیں۔ وہ مینگورہ سوات میں ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اورپاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور کی ہدایت پر منعقدہ دعائیہ اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ، یہ اجتماعات مینگورہ کے مختلف محلوں، تعلیمی اداروں اورپریس کلب میں یوم دعا کے موقع پر منعقد ہوئے علاوہ ازیں اس موقع پر فضل ربی خان کی قیادت میں وفد نے علماء کرام ، آئمہ کرام اورخطیب حضرات سے بھی ملاقاتیں کیں جنہوں نے عافیہ موومنٹ کی اپیل پرجمعہ کے خطاب میں ڈاکٹرعافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ جمعرات کوشب جمعہ کی پروقار تقریب میں بھی ڈاکٹرعافیہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ ان سرگرمیوں میں حاجی گل رحمن ملوک آباد ، فیض الرحمن خان مینگورہ، تیمورخان سیدوشریف ، محمدابراہیم گلکدہ ، رحمن علی مکانباغ، سردارپاشاخان اوردیگر نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
1,540 total views, no views today



