سوات،جہان آباد میں منگنی کیلئے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ،تین خواتین اورایک بچے سمیت 6افراد شدید زخمی ،بچے کی حالت تشویشناک ،مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل ،ملم جبہ پولیس کے مطابق
تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ سے منگنی کیلئے تلیگرام جانے والی مو ٹر کار نمبر pssa:1578ڈرائیور سے پولیس سٹیشن ملم جبہ کے حدود جہان آباد کے مقام پر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ہے حادثے کے نتیجہ میں تین خواتین ،ایک بچہ اور دومرد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا زخمیوں میں امینہ بی بی ،ریحان ولد جاوید اقبال ،جاوید ولد عبدالغفار ،صدیق ولد سیراج الدین شامل ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد جاری ہیں جس میں بچے کی حالت تشویشناک ہے ۔
404 total views, no views today


