کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نظیر احمد بٹ کی نے کہاہے کہ سوات میں امن کی واپسی کا سفر شروع ہوچکا ہے بتدریج ملٹری کا کردار کم کر رہے ہیں اج سوات کی بنیادی ذمہ داری انتظامیہ کے حوالے کردی ہے
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سیدو شریف ائیرپورٹ کانجو میں اختیارات کی منتقلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ باڈروں کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کی ہوگی ۔پنسنگ کا عم جاری ہے ۔ جن کٹھن حالات میں فورسز نے سوات میں اپریشن شروع کیا اب حالات اس سے سو فیصد بہتر اور نارمل ہیں ۔ اسی فیصد چیک ہوسٹوں کو ختم کیا گیا
جبکہ تمام سیکورٹی زمہ داری انتظامیہ کی حوالے کریا ہے انہوں نے کہا کہ میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا ہےا نہوں نے کہا کہ خطرات اب بھئ موجود ہے جس کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ان علاقوں میں انٹیلجنٹس بیس اپریشن جاری رہیگا ۔ پاکستان کیساتھ ملحقہ پاک۔افغان بارڈر کے ساتھ افغان بارڈر پر خاردار تار لگائی جا رہی ہے افغان بارڈر پر 415کلو میٹر پر پنسنگ مکمل ہوچکی ہے ۔
1,270 total views, no views today



