خصوصی رپورٹ : وقار احمد سواتی
خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والا آئی ٹی ادارہ “درشل سنٹر سوات وہ ادارہ ہے جو کہ ضلع سوات میں آئی ٹی ، کمپیوٹر اور سافٹ وئیر سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو چھ مہینوں پر مشتمل ایک کورس کراتا ہے ، اس کورس میں طلباء وطالبات کو میرٹ کے سطح پر ممبرز لیتے ہیں اور پھر وہ ممبرز گروپوں کے شکل میں بنائے جاتے ہیں ،ضلع سوات میں چلنے والا یہ پراجیکٹ اس وقت چار گروپوں میں کام کرررہے ہیں جن میں ایک گروپ آمدورفت دوسرا ایلم ٹیک ،تیسراایکسپلور پاکستان اور ای سودا گر شامل ہے جس نے باقاعدہ اپنے اپنے کام شروع کئے ہیں ۔
اس حوالے سے روزنامہ چاند سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پراجیکٹ کوارڈینٹر عبدالرشید نے کہا ہے کہ درشل پراجیکٹ نے ضلع سوات میں مارچ 2018سے باقاعدہ کام شروع کیا ہے اور اس پراجیکٹ کا افتتاح اس وقت کے خیبر پختونخوا کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی اور چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت کے محکمہ انفامیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت چل رہا ہے اور اس وقت ضلع سوات کے آئی ٹی ، کمپیو ٹر اور سافٹ وئیر سے فارغ ہونے والے 13انکیوبیٹرز مختلف گروپوں میں کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا حکومت کے انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے آئی ٹی کے فروغ کے لئے یہ ادارہ قائم کیا ہے اور صوبائی حکومت کے ممبران اس ادارے کے کامیابی کے لئے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔
درشل آئی ٹی پراجیکٹ ضلع سوات کے اسسٹنٹ پراجیکٹ کوارڈینٹر محمد اشفاق نے روزنامہ چاند فیچر میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درشل پراجیکٹ ضلع سوات میں آئی ٹی کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب اس پراجیکٹ سے ثمرات آنا شروع ہو جائینگے ، انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے ضلع سوات کے طلباء وطالبات کو ایک پلیٹ فارم مل جائیگا جس میں وہ کام کرکے مستقبل میں ملک وقوم کا نام روشن کرینگے ۔
درشل کے ایک طالب علم انجینئر عرفان اللہ نے روزنامہ چاند سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے ضلع سوات میں درشل پراجیکٹ شروع کیا ہے جو کہ سوات کے آئی ٹی ،کمپیوٹر اور سافٹ وئیر سے فارغ طلباء کے لئے ایک اعزاز ہے انہو ں نے کہا کہ ہم بہت سے خوش ہیں اور آئی ٹی کے میدان میں ڈگری کے بعد درشل نے ہمیں بہت کچھ سکھایا۔
ایک اور ہونہار طالب علم ندیم نے اس موقع پر روزنامہ چاند سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درشل آئی ٹی پراجیکٹ نوجوان طلباء کو آئی ٹی کے میدان میں بہت سارے مواقع فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سے معاشرے میں نوجوانوں کے بے روز گاری میں کمی آئینگے ۔
درشل آئی ٹی پراجیکٹ پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ صوبائی حکومت کاخیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور خصوصا ضلع سوات کے نوجوانوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس آئی ٹی پراجیکٹ کو اگے لے کر جارہے ہیں ،اس حوالے سے روزنامہ چاند سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت ضلع سوات کے نوجوانوں کو ہر شعبے میں بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ درشل پراجیکٹ ہمارے پچھلے حکومت کا پراجیکٹ ہے اور اس پراجیکٹ کو ہم اس دور حکومت میں اگے لے کر جارہے ہیں،یہ پراجیکٹ ضلع سوات کے نوجوانوں کے لئے ایک عظیم پراجیکٹ ہے جس سے ہمارے سوات کے نوجوان آج سیکھ کر کل کیلئے ایک محب وطن او ر کامیاب پاکستانی بن جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے عوام اور نوجوانوں کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاونگا اور سوات کے نوجوان کودرشل پراجیکٹ کے آئی ٹی ماہرین کے ذریعے ملکی بلکہ عالمی آئی ٹی ایکسپرٹس کے تجربات سے براہ راست رابطوں کے ذریعے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا ۔
چیئرمین ڈیڈک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ صوبائی حکومت نوجوان فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو بلاسود لاکھوں کی قرضے دے رہے ہیں جس سے نوجوان اپنے ہی پاوں پر کھڑے ہو جائینگے ،انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کی تبدیلی ریکھ رہے ہیں ،ہر محکمے سے عوام خوش دیکھائی دیں رہے ہیں ،اپنے یونین کونسل ،حلقے اور ضلع سوات کے عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔
درشل آئی ٹی پراجیکٹ کو ملک بھر میں صوبہ کو سب سے بڑے اینکیوبیشن نیٹ ورک کا اعزاز حاصل ہے جو کہ اپنے 13آئی ٹی مراکز کے ذریعے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی آئی ٹی و بزنس نیٹ ورکس کے تجربات سے براہ راست استعفادہ کررہا ہے ،رواں سال کیلئے خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے 7مراکز کے قیام کا درشل رینوویٹیو سنٹرز کے نام سے پراجیکٹ کا منصوبہ بنایا ہے جس میں سوات سنٹر بھی شامل ہے ۔جس کے ممبر شپ کے لئے سوات اور ماکنڈ ڈویژن کے ایکسپرٹس اور یونیورسٹیوں وکالج کے طلباء وطالبات درشل ڈاٹ کام پر فارم پر کریں اور درشل کا ممبر بن جائیں ۔
درشل آئی ٹی سنٹر سوات میں آئی ٹی و بزنس ایکسپرٹس ان گروپوں کی چھ ماہ تک نگرانی اور رہنمائی کررہے ہیں جبکہ اس دوران ان ماہرین کو فی کس 30ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جس سے وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ گھروں کی کفالت بھی کرسکیں گے اس طرح آئی ٹی کے ماہرین کے مطابق ان گروپوں کو اپنے ماڈل ان مراکز کے ذریعے دنیا بھر کے ماہرین کے سامنے پیش کرنے کا بھی موقع ملے گا اور سالانہ صوبہ بھر کے ان مراکز سے 130گروپس فارغ ہوں گے ۔
ضلع سوات کے آئی ٹی طلباء وطالبات اور نوجوانوں نے درشل آئی ٹی سنٹر کو خیبر پختونخوا حکومت کے جانب سے نوجوانوں کے لئے مثبت قرار دیا اور درشل کے اینکیو بیٹرز نے سنٹر کے قیام پر خیبر پختونخوا حکومت ، آئی ٹی بورڈ اور خصوصا چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے توقع ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی وہ نوجوانوں کے لئے اس طرح کے پراجیکٹ ضلع سوات میں لائینگے ۔
1,914 total views, 2 views today