سوات،کراچی میں سوات کا رہائشی ائر فورس کا اہلکار بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنادیا گیا ،میت سوات پہنچاکر ابائی علاقے قمبر میں سپردخاک کردی گئی،سوات کے علاقے قمبر کے رہائشی ائرفورس کے اہلکار اصغرخان ولد عجب خان کو گذشتہ روز کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،مقتول کی میت کو ابائی علاقے پہنچانے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
نمازجناز ہ میں علاقے کے عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،یاد رہے کہ اس سے قبل سوات سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں اورپولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو کراچی میں نامعلوم افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناچکے ہیں ۔
450 total views, 1 views today
Comments