مینگورہ(سوات نیوز ڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان اور ضلعی نائب صدر خورشید خان اف باغڈھیرئی نے کہا ہے کہ مٹہ میں ترقیاتی کاموں کی اڑ میں سیاسی انتقام کو برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی علاقے میں ترقیاتی کاموں کی مخالف نہیں لیکن علاقے میں ترقی صرف عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنان کی کمرشل زمینوں پر لانے کی اجازت نہیں دی جایئگی کمرشل زمینوں پر سیکشن فور غیر قانونی ہوتی ہیں صوبائی حکومت کے ذمہ دار سیاسی انتقام کی سیاست سے گریز کریں ورنہ نتائج کی ذمہ دار بھی یہ لوگ ہونگے جو سیاسی انتقام پر عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی کمرشل زمینوں پر سیکشن فور لگاتے ہیں کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان حلقہ این اے چار کے سابق امیدوار بریگیڈ ئر اریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان عوامی نیشنل پارٹی مٹہ کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان یونین کونسل مٹہ خریڑئی کے صدر ہارون خان عبدالجلا ل خان ایڈوکیٹ حسین علی خان ساجد اقبال خان اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی علاقے میں ترقی کی مخالف نہیں لیکن ترقی کی نام پر اور ترقیاتی کاموں کی اڑ میں سیاسی انتقام لینے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ نے الیکشن سے پہلے یہاں کی لوگوں کو اپنے پارٹی میں شامل کرنے کیلئے جو سلسلہ شروع کیاتھا جس میں وہ کسی شخص کی زمین پر سیکشن فور لگاکر ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر پھر وہ سیکشن فور وہاں سے ختم کرکے کسی اور کی زمین پر لگاتے تھے اور سیکشن فور لگانے کی بعد گھر پر پاکستان تحریک انصاف کی جھنڈا لگانے کی بعد پھر سیکشن فور ہٹا دی جاتی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام اور علاقے میں منصوبے تو عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اپنے حکومت میں کی ہے لیکن ہم نے تو کھبی بھی سیاسی انتقام نہیں لیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل مٹہ خریڑئی کے صدر ہارون خان اور ڈاکٹر احمد علی کی کمرشل زمینوں پر سیکشن فور لگانا سیاسی انتقام ہے جس کی عوامی نیشنل پارٹی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مذید سیکشن فور لگانے کی اڑ میں لوگوں کو پی ٹی ائی میں شامل کرنے اور سیاسی انتقام پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انکے ذمہ داروں کو صرف عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی کمرشل زمینوں پر ترقی لانے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بہت جلد دیگر سیاسی اور مذھبی جماعتوں سے رابط کرکے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے علاقے اور عوام کیلئے دہشت گردوں کی سامنے سرنہ جھکانے کی عوض پر تاریخی جانی ومالی قربانیوں دینے سے دریغ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر ظلم اور زیادتی کی خلاف عوام کیساتھ ہونگے اور خاص کر عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنان کیساتھ تو شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے صوبائی حکومت سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی قائدین کی کمر شل زمینوں پر لگائے گئے سیکشن فور کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت اور انکے ذمہ دار سیاسی انتقام پر مبنی سیاست کرنے سے گریز کریں
2,386 total views, no views today
Comments



