سوات،سوات میں مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 171 ہوگئی، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے، جس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت اگئے ہیں،
ان تینوں افراد جن میں سجاد علی ، سعادت علی شاہ، اور ایک خاتون نصرت شامل ہیں کو ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو مہینوں کے دوران اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے چار افراد دو خواتین اور دو مرد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی مریضوں کوعلاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
385 total views, 1 views today
Comments