سوات(رحیم خان سے )سوات کے تحصیل مٹہ میں مختلف واقعات کے دوران نوجوان لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، پولیس سٹیشن مٹہ کے مطابق گائوں بہا میں پہاڑی سے سولہ سالہ نوجوان لڑکی گر کر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مٹہ پہنچایا گیا اسی طرح سمبٹ میں موٹر کار اور رکشہ کے درمیان تصادم ہواجس میں بھی دو افراد زخمی ہوئے ، پولیس نے واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی
1,398 total views, no views today
Comments



