سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )جی ٹی روڈ سوات پر کام کی سست روی عرصہ دراز سے جاری ہے، این ایچ اے کاسڑک کی تعمیر میں سست روی مزید عوام سے برداشت نہیں ہورہی ہے، گاوں اوڈیگرام، گوگدرہ، پنجیگرام، مانیار سمیت دیگر گاوں کے عوام نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ مزید جی ٹی روڈ پر سست روی برداشت نہیں کرینگے، ان گائوں کے عوام نے کل بدھ کے روز سڑک بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرینگے، مختلف گاوں کے عوام کا کہنا ہے کہ این ایچ اے سڑک کی تعمیر میں سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے، کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے احتجاجا کل بدھ کے روز سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جائیگا۔
1,282 total views, no views today
Comments



