خوازہ خیلہ مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )خوازہ خیلہ اور مٹہ تحصیل میں شدید ژالہ باری باغات اور کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ گاڑیوں کی شیشے بھی ٹوٹ گئی ژالہ باری ہونے والے علاقوں میں کئی گھنٹوں تک زمین برفباری کی منظر پیش کرتے تھے درختوں کی شاخیں بھی ٹوٹ گئی پوری دن کالے بادلوں نے ہرطرف خوف پیدا کی تھی لوگوں میں خوف وہراس تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ تحصیل کی زیادہ تر علاقوں میں ساری دن کو وقفے وقفے سے شدید ژالہ باری ہوتی رہی جس کی وجہ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی تھی ادھر شدید ژالہ باری سے کھڑی باغات اور فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جبکہ شدید ژالہ باری سے بعض علاقوں میں گاڑیوں کی شیشے ٹوٹنے کی بھی اطلاعات موصول ہوچکی ہے شدید ژالہ باری کی بعد پوری علاقے کئی گھنٹون تک زمین پر برفباری کی منظر پیش کرتے رہے جبکہ درختوں کی شاخیں بھی ٹوٹ کر لوگ گھروں تک محدود ہوکر ورد کرتے رہے دریں اثناء مٹہ میں شدید بارش اور ژالہ باری کی بعد مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے بھی انے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہے اور سیلابی پانی بعض علاقوں میں کھیتوں اور باغات میں داخل ہوچکی ہیں ادھر پوری دن زبردست کالے بادلوں نے عوام میں بہت خوف وہراس پید ا کی تھی اور پوری دن معمولاتی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی تھی اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر مسلسل ورد کرتے رہے
1,758 total views, no views today



