سوات، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے اہم عہدیداران بشمول فدامحمد خان ،امان روم خان ،فضل منان خان ،و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر بحث کرتے ہوئے کہا گیا
کہ موجودہ کابینہ اور سپرئم کونسل چونکہ اپنی آئینی مدت پوری کرچکے ہیں اس لئے یہ متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اسے تحلیل کرکے نئے انتخابات کروانے کے لئے نگران الیکشن کمیٹی قائم کی جائے ۔لہذا اس قرار داد پر تمام عہدیداران نے اتفاق رائے کا اظہار کیا اور صدر قومی جرگہ نے کابینہ و سپرئم کونسل کے تحلیل کا اعلان کیا اور ساتھ ہی قومی جرگہ کے تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر نگران الیکشن کمیٹی کا چیرمین گران بادشاہ کو مقرر کیا ۔
445 total views, no views today
Comments


