سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کیلئے منظور کردہ دو کروڑ روپے کے ادویات چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالہ کر دئیے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی ڈیمانڈ اور کوششوں پر وزیراعلیٰ نے سیدو ہسپتال کیلئے ادویات کی منظوری دی تھی ہسپتال انتظامیہ کو حوالہ کی جانے والی ادویات میں باؤلے کتے کاٹنے کی ویکسین ، سیرنج اور دیگر ویکسین وغیرہ شامل ہے تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کی ذاتی کوششوں کیوجہ سے وزیراعلیٰ کی طرف سے سنٹرل ہسپتال کیلئے جو ادویات کی منظوری دی گئی تھی وہ ادویات ایم پی اے فضل حکیم نے انتظامیہ کے حوالے کر دئیے ہیں اس حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم نے بتایا کہ میں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے نوٹس میں یہ بات لائی تھی کہ ہسپتال میں باؤلے کتے کاٹنے کے ویکسین ، سرنج اور دیگر ادویات کی شدید کمی ہے جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے فوری احکامات جاری کر دئیے ہیں اور آج وزیراعلیٰ کے منظور کردہ پانچ کروڑ روپے میں سے دو کروڑوں روپے کے ادویات ہسپتال پہنچ چکے ہیں جس سے غریبوں کو علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔
1,880 total views, no views today



