سوات،سوات کی تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے،کوزہ بانڈی ، برہ بانڈی کے بعد اب کانجو ٹاؤن شپ میں بھی کرفیو نافذ کرکے گھر گھر تلاشی اپریشن شروع کردیا گیا ہے،علاقے کے تمام بازار بھی بند کردئے گئے ہیں
جبکہ مٹہ روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے ،علاقے میں خوف اورڈر کی فضابدستور قائم ہے ،سوات کی تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی اورکبل خاص میں امن کمیٹیوں کے تین اراکین محمدزیب خان ، فریدخان اورملک ظاہرشاہ کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی،برہ بانڈئی اور ننگولئی،کانجو ٹاؤن شپ سمیت دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ رہا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ،علاقے میں تمام تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز بھی بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہورکر رہ گئے ہیں ،سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا اور اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔
412 total views, 1 views today