کالام، سوات میں گزشتہ تباہ کن سیلاب نے ایک طرف چم گھڑی، مانکیال، بالاکوٹ ،پشمال اور وادی کالام کے پی ٹی سی ایل تاروں کو اپنے ساتھ اکھاڑ کر لے گیاتو دوسری طرف واپڈا کے مدین گرڈ سٹیشن اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نیست و نابود کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے ایک طرف لاکھوں کی آبادی والے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تو دوسری طرف پی ٹی سی ایل وائرلیس ٹاؤر کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے وادی سوات کے اہم سیاحتی علاقے، مانکیال، بالاکوٹ ، پشمال، وادی کالام، اتروڑ اور اشو کا رابطہ دنیا سے کٹ کر رہ گیا۔اور سوات کی سیاحت اربوں کا نقصان پہنچا،عوام کے بار بار شکایت کے باوجود حکومتی نمائندوں کی کارکردگی صرف بیانات اور اعلانات تک محدود رہی۔ حال ہی میں ایس آر ایس پی کی پروجیکٹ پیس پروگرام کے تحت وادی کالام جنگل ان میں ہائیڈرل پاورسٹیشن سے پی ٹی سی ایل ٹاورز کو بجلی فراہم کر کے سروس بحال کردی گئی، جس کے بعد ، یوسی مانکیال، یوسی بالاکوٹ، یوسی کالام اور یوسی اتروڑ کا رابطہ بحال ہوگیا۔ رابطہ بحال ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور انہوں نے ایس آر ایس پی کے اس کارنامے پر ان کو خراج تحسین پیش کی۔ سوات کے اہم سیاحتی علاقوں کے رابطہ بحالی کی وجہ سے سیاحت کو دوبارہ پروان چڑھنے میں مدد ملے گی۔ایس آر ایس پی حکام کے مطابق دوسرا ہائڈرل پاور سٹیشن ،آشورن ہائڈرل پاور سٹیشن بھی جلد سروس فراہم کرے گا، جس سے تمام علاقے روشن ہوں گے ، لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوگا اور سیاحت کو بھی مزید فروغ ملے گا۔
766 total views, 2 views today