مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)ٹہ بازار کے نواحی گاوں مدینہ کالونی میں گزشتہ دنوں رات کے تاریکی میں دو نامعلوم آ فراد کیوجہ سے گولی لگنے کیوجہ سے سخت زخمی ہونے والا طالب العلم جس کا نام سلمان تھا آج پشاور میں جانبحق ہوگیا۔مقتول کے چچا کے مطابق عشاء کے نماز کے وقت د وآفراد موٹر سائیکل پر سوارہوکر آئے جن میں سے ایک نے جس کا شناخت ہو چکا ہے نے طالب العلم سلمان کو سر پر گولی کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد ہم نے سلمان کو سخت زخمی حالت میں مٹہ ہسپتال پھر سیدو شریف ہسپتال اور اس کے بعد پشاور ہسپتال لیں گئے اور آج سلمان جوکہ یتیم بھی تھا اللہ کو پیارا ہوگیا۔لاش کو آج پوسٹ مارٹم کیلئے پشاور ہسپتال سے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے مقتول کے چچا کے کہنے پر عبدالخالق ولد عبدالحکیم سکنہ کراچی قصبہ اور دوسرا جو کہ ہیلمٹ پہنا تھا ان دونوں کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے مقتول کے رشتہ داروں نے انتظامیہ اور زیر اعلی KPKمحمود خان سے انصاف کی آپیل کی ہے۔یاد رہے قاتل اور مقتول آپس میں رشتہ دار تھے۔
1,556 total views, 2 views today