سوات،اہلسنت والجماعت دیوبندسے تعلق رکھنے والے ممتازعالم دین مولانامحمدالیاس گھمند نے کہا ہے کہ ہم سب کا اس بات پر کامل عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری نبی ہے اورآپﷺ کے بعدکوئی نبی نہیں آئے گا،حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اورآپ ﷺ کی تعلیمات
پرزندگی گزارکر ہی ہم دنیاوآخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ،عمران خان یہودیت اورقادری عیسایت کا نظریہ لے کر بلاجواز دھرنے دے رہے ہیں اورہم ان دونوں نظریات کے مخالف ہیں،وہ گذشتہ روز مینگورہ میں جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام منعقدہ امام اعظم ابوحنیفہ کے موضوع پرمنعقدہ سمینار سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت جے یو آئی کے راہنما مولانا حجت اللہ نے کی، اس موقع پر مولانامفتی عبدالوحید،مولانا حجت اللہ اورمولانا محمد عالم نے بھی خطاب کیا،مولانامحمد الیاس گھمندنے مزید کہاکہ قرآن وحدیث سے دوری کا نتیجہ ہے کہ آج مسلمان مختلف قسم کے مسائل ومصائب کا شکار ہیں مگر اب بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اورنبی کریمﷺکی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ان مصائب سے نجات حاصل کرسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ امام ابوحنیفہ پوری امت مسلمہ کے لئے چراغ کے مانندہے جنہوں نے احادیث نبوی ﷺکی واضح تشریح کی ہے،ا نہوں نے کہاکہ اسلام آباد جیسے اہم شہر اورپاکستان کے دارالخلافہ میں دھرنوں کے نام پر ناچ گانوں اوربے حیائی کی محافل سجاکر عمران خان یہودی لابی کے ایجنڈے کو پوارکررہے ہیں تو دوسری طرف اسلام کا لبادہ اڑھ کرقادری عیسایت کا کھلے عام پرچار کررہے ہیں جس کی نہ ہم صرف مخالفت کرتے ہیں بلکہ ان کے عزائم کی مذمت بھی کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ اسلام مخالف ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہودیت اورعیسایت کے خلاف جمعیت علماء اسلام اسمبلی فلور سمیت جہاں بھی آوازاٹھارہی ہے ہم ان کا بھرپوراندازمیں ساتھ دیں گے،سمینار میں جے یوآئی کے کارکنوں ،دینی مدارس کے طلبہ اور عوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
622 total views, 1 views today