مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)محکمہ پی ٹی سی ایل میں عرصہ درازسے سیکیورٹی گارڈکی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے درجنوں افراد نے تنخواہیں بڑھانے اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا ،متعلقہ حکام کو یکم دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی،ہم سے اس زمینیں لے کر مستقل بنیادوں پر بھرتیوں کا وعدہ ہوا مگر پورا نہیں کیا گیا،محدودتنخواہوں میں گزارامشکل ہے ،مزید ظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں،اس حوالے سے رضا خان،فضل ربی ،شیر باچا اورسوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر متاثرین نے ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کئی سال قبل ہم اس شرط پر زمینیں لی گئیں کہ اس کے بدلے میں زمینیں دینے والوں کے خاندان سے دویا تین افراد کو محکمہ میں مستقل بنیادوں پر نوکری دی جائے گی تاہم اس وقت سے ہمیں عارضی طورپر سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے بھرتی کیا گیا مگر ہم سے بیک وقت سیکیورٹی گارڈ،چوکیدار اور اپریٹر کی ڈیوٹی لی جارہی ہے جبکہ تنخواہیں بھی صر ف آٹھ ہزارروپے دی جاتی ہیں جو نہ ہونے کے برابر ہیں اوراس میں گزارا کرنا انتہائی مشکل ہے،انہوں نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے تاحال نہ ہمیں یونیفارم اورنہ ہی دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں بلکہ ہم ایک طرح سے بے سروسامانی کی حالت میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ تنخواہیں بڑھانے اور مراعات وسہولیات کی فراہمی کیلئے ہم نے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں جبکہ انہیں تحریری درخواستیں بھی دیں مگر تاحال کسی قسم کی کارروائی نہ ہوسکی اورنہ ہی ہماری دادرسی کی جاتی ہے، انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ہمارے ساتھ ایک عرصہ سے ظلم کا سلسلہ جاری ہے جسے مزید برداشت کرنے کو ہرگز تیار نہیں،انہوں نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے تنخواہیں بڑھانے اوردیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگریکم دسمبر تک جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو احتجاج پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر بخت زادہ،فضل بادشاہ،میاں بشراوردیگر متاثرین بھی موجود تھے۔
1,316 total views, 2 views today