مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) امیر جماعت علماء نظریاتی ضلع سوات پیر بارک اللہ صاحب نے کہا ہے کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق کی شہادت پورے دنیا کے مسلمانوں کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار پیر بارک اللہ صاحب نے گزشتہ روز جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عالم کی موت پورے انسانیت کی موت ہے اور جس بے دردی سے مولانا سمیع الحق کو شہید کیا گیا ہے یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اس لئے اب اس کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سانحے کے پیچھے مجرموں کو بے نقاب کریں اور سخت سے سخت سزا دیں۔مذید ان کا کہنا تھا کہ آسیہ ملعون کو فورا گرفتار کردیا جائے اور سزائے موت کی سزا دی جائے کیونکہ اس نے محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے اور ہم محمد ﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتے ۔اسلئے حکومت وقت توہین رسالت،نبی کریم ﷺ، اور اصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانون بنائے اور توہین کرنے وا لوں کو پھانسی کی سزا مقرر کردی جائے تاکہ آئیندہ کیلئے کوئی اور ملعون اس طرح کی گستاخی کی جرات نہ کرسکیں۔اس موقع پر مولانا عارف اللہ ،مولانا مطیع اللہ،مولان رحمت شاہ،مولانا عارف اللہ حقانی،ڈاکٹر افضال احمداورقاری حفاظت اللہ موجود تھے۔
2,754 total views, no views today



