سوات، ضلع سوات کے مرکزی شہر سمیت مختلف علاقوں سے کرفیو اٹھالیا گیا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، افسز اور تجارتی مراکز کھل گئے ، سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے صبح سات بجے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں، عثمان اباد، نویکلے،بنڑ، لطیف اباد سمیت دیگر علاقوں، اور تحصیل کبل کے مختلف علاقوں سے غیر اعلانیہ کرفیو اٹھالیا، کرفیو جمعرات کے شب لگایا گیا تھا،
کرفیوکے دوران ان علاقوں میں سر چ اپریشن کے ذریعے گھر گھر کی تلاشی لی گئی، ہفتہ کی صبح سات بجے فورسز نے غیر اعلانیہ کرفیو اٹھالیا جس کے بعد مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر، تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ ٹریفک بھی معمول کی مطابق شروع ہوگئی ہے۔
420 total views, no views today
Comments


