اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب مقدمات میں یا تو سب کو پکڑے یا سب کو چھوڑے اور قومی احتساب بیورو مقدمات میں دونوں آنکھیں کیوں نہیں کھولتا۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بینک فراڈ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزمان کے غلط فیصلوں کے باعث مجموعی طور پر 170 ملین کا نقصان ہوا، ملزمان نے غلط پالیسی بنائی اور پھر اس پر بھی عمل نہیں کیا، انہوں نے مختلف بینکوں سے نکلوا کر اے پلس ریٹنگ بینک میں نہیں رکھوائے، ایک ماہ کے اندر نیب حتمی ریفرنس دائر کر دے گا۔
1,126 total views, 2 views today
Comments