سوات،سوات میں ڈینگی مچھر کے وارسے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 178تک پہنچ گئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدایکمریض شیر بہار سکنہ کالج کالونی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے
جسے سیدوشریف اسپتال کے خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ اس دوران ایک مریض کو صحت یاب ہونے پر رخصت کردیا گیا ہے ،اسپتال ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں اب تک178مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ اب تک163مریضوں کا ضلع کے اسپتالوں میں کامیاب علاج ہوچکا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں5مریض زیرعلاج ہیں جن میں ایک خاتون اورچار مرد شامل ہیں ۔
515 total views, no views today


