سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پولیس ٹریننگ سکول میں ساتھواں پاسنگ اوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ، 235ریکروٹس نے تربیت حاصل کی ، جس میں 7لیڈیز اور دیگر وارڈن پولیس شامل ہے ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعیدخان وزیر نے کہا کہ میں سوات پولیس ٹریننگ سکول کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اچھی تربیت دیکر ایک نمونہ پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ جس جوانوں نے تربیت حاصل کی وہ اپنے ضلعوں میں جاکر اپنی ڈیوٹی خوش اصلوبی سے سرانجام دیں گے اور عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کی خدمت کیلئے اپنی بھر پور صلاحیت کو بروئے کار لاکر عوام کی بے لوث خدمت کریں تاکہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلہ کم ہو اور اس سے جرائم میں کمی بھی ظاہر ہوگی ، تقریب میں تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے اپنی اپنی کرتب دکھا ئی اور شرکاء سے خوب داد وصول کیا ، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے ٹریننگ سکول کے عملے کو 2لاکھ نقد انعام دیا جبکہ پوزیشن ہولڈر ز میں شیلڈ تقسیم کئے ۔
1,364 total views, 2 views today