لاہور: (سوات نیوزڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ حاجی عبدالوہاب گزشتہ کئی روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں ڈینگی بخار کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سانس اور سینے میں بھی تکلیف تھی۔ تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مطابق حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مولانا عبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔
ان کی نماز جنازہ شام کو تبلیغی اجتماع کے میدان میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ملک بھر اور بیرون ملک سے بھی تبلیغی حضرات ، سول اور سیاسی شخصیات اور دینی سکالرز کی امد جاری ہے۔
3,685 total views, no views today



